October 28, 2026

خادم خیراوہ ،رئیس محمد اکبر گنگو سیکڑوں افراد کے ساتھ جمیعت علمائے اسلام سے استعفی دے نے کا اعلان کردیا

IMG-20241220-WA0310

خادم خیراوہ ،رئیس محمد اکبر گنگو سیکڑوں افراد کے ساتھ جمیعت علمائے اسلام سے استعفی دے نے کا اعلان کردیا
،رئیس محمد اکبر گنگو نے اپنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے ووٹ اس لیے دیا تھا تاکہ ہمارے اجتماعی مسائل حل ہوں اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔”

انہوں نے کہا کہ ان کی دیرینہ وابستگی اور اخلاص ہمیشہ جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ رہا ہے، لیکن عوام کی توقعات پر پورا نہ اترنے اور اجتماعی مسائل کے حل میں ناکامی نے انہیں یہ سخت فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا۔ رئیس محمد اکبر گنگو نے مزید کہا کہ “ہم کسی بھی جماعت یا قیادت کو اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ وہ ہمارے مسائل نظر انداز کرے۔ عوام کا اعتماد میرا سب سے بڑا سرمایہ ہے، اور میں اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔”

انہوں نے اعلان کیا کہ “آئندہ کا لائحہ عمل جلد مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا تاکہ عوامی مفاد اور علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔” انہوں نے کہا کہ ان کا ہر فیصلہ عوام کی رائے اور مشاورت سے ہوگا تاکہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی بنائی جا سکے۔

رئیس محمد اکبر گنگو کے استعفے کے موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے، جنہوں نے ان کے فیصلے کی تائید کی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قدم پر اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوام نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مشاورت کے بعد وہ ایک مؤثر لائحہ عمل سامنے لائیں گے جو ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ پیش رفت علاقے میں سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے نئے امکانات کو جنم دے گی۔,