October 28, 2026

میلسی میں نشہ آور انجیکشن ، ادویات اور منشیات کی فروخت کےباعث اموات کاسلسلہ جاری۔ ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔

IMG-20241219-WA0150

میلسی میں نشہ آور انجیکشن ، ادویات اور منشیات کی فروخت کےباعث اموات کاسلسلہ جاری۔ ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی شہراور گردونواح میں منشیات اور میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجیکشن اور گولیاں عرصہ دراز سے کھلےعام فروخت ہورہی ہیں۔ معاشی بدحالی ، سماجی استحصال کے شکار میلسی کےنوجوان نشےکی لت میں مبتلا ہوکر زندگی کا خاتمہ کررہے ہیں۔ رواں برس میلسی میں تقریبا 9 افراد نشہ کےباعث موت کےمنہ میں جاچکےہیں .گزشتہ روز بھی جناح مارکیٹ کےقریب نشے کی عادی نوجوان شخص کی نعش ملی ہے ۔ نشے کےعادی افرادکی بحالی کےلئے میلسی میں کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔ محکمہ صحت اور میلسی پولیس منشیات اور نشہ آور ادویات فروخت روکنےمیں ناکام ہیں۔ میلسی کےشہریوں نےاعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔