October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔ اس موقع پر ممبر صوبائی

IMG-20241219-WA0086

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ اداروں کے افسران، علمائے کرام، کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی کرسمس کے موقع پر موثر انتظامات اور سیکیورٹی بارے بریفنگ دی، علمائے کرام نے کرسمس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و امان کے فروغ پر زور دیا، کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں نے کرسمس کے موقع پر کرسمس بازاروں کے قیام اور چرچز کی فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے گذارشات پیش کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او نے کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو مثالی اقدامات کی یقین دہانی کروائی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے اتحاد بین المذاہب کا فروغ اہم ضرورت ہے، اقلیتوں سے مذہبی ہم آہنگی اسلام کی تعلیمات میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے لیے بہترین انتظامات کی خواہاں ہیں، حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام محکمے باہمی کوارڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے کرسمس پر بہترین انتظامات کریں، اسسٹنٹ کمشنرز کرسمس بازاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں اقدامات کریں، ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، کرسچن کمیونٹی کو مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لیے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا اور کرسمس کے موقع پر امن و آشتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اجلاس کے شرکاء نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔