سکھر(رپورٹ اشفاق کھوسو۔۔۔۔ دعا ان لاہین نیوز ۔۔۔۔۔۔۔۔ ) سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر میں مارکیٹ کمیٹی ایمپلائیز ایسوسیئیشن کی جانب سے مارکیٹ فیس کم لاگو کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت، ڈی جی ایگریکلچر
سکھر(رپورٹ اشفاق کھوسو۔۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز
۔۔۔۔۔۔۔۔ ) سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر میں مارکیٹ کمیٹی ایمپلائیز ایسوسیئیشن کی جانب سے مارکیٹ فیس کم لاگو کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت، ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ سندھ، ڈائریکٹر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ سندھ کو اسسٹنٹ کمشنرز کی مدد سے ڈیفالٹ کارخانوں مین سے مارکیٹ فیس وصول کر کے 21 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، سندھ مارکیٹ کمیٹی ایمپلائیز ایسوسیئیشن کے صدر حامد علی سہتو، جنرل سیکرٹری طارق اکبر، نثار احمد اوڈہو و دیگر کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں مارکیٹ کمیٹی فیس کم لاگو کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت کے طلب کرنے پر ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ سندھ عبدالغفار میمن، ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ سندھ شہزاد پنہور و دیگر پیش ہوئے، سندھ ہائی کورٹ میں جسٽس محمد سليم جيسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل آئینی بئنچ کے روبرو درخواستگذاران کے وکیل سہیل کوسو نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری پرائس کنٹرول /بيورو آف سپلاءِ نے سال 2011ع میں مارکیٹ کمیٹی فیس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دہان کے اول کیٹیگری کارخانوں میں سے 40 ہزار، دوئم کیٹیگری میں سے 30 ہزار اور تیسری کیٹیگری میں سے 20 ہزار روپے مارکیٹ فیس وصولی کا فیصلہ کیا، جبکہ موجودہ حالات میں کیٹیگری وائیز کارخانوں میں سے ڈیڈہ لاکھ روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے تک سالانہ مارکیٹ فیس لاگو ہوتی ہے، المیہ یہ ہے کہ سندھ کے مختلف کارخانہ جات سے 2011ع میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے موجب مارکیٹ فیس وصول نہیں ہو رہی، ڈیفالٹ کارخانوں سے مارکیٹ فیس وصول نہ ہونے کے باعث مارکیٹ کمیٹیوں کی آمدنی بہت کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 12 سال سے دہان و دیگر کارخانہ جات میں سے 3 ارب 53 کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار روپے کم وصولے ہوئے، جبکہ شگر ملز کے اوپر بقایاجات کی مد میں 3 ارب 73 کروڑ 63 لاکھ 646 روپے وصولی نہ ہونے کے سبب مارکیٹ کمیٹیاں خسارے سے دوچار ہیں، مالی بحران کے نتیجے میں سال 2002ع سے روان سال 2024ع تک ریٹائرڈ ہونے والے 325 ملازمین کو پنشن اور حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی گمبہیر مسئلہ بن گیا ہے، درخواستگذاران نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مارکیٹ فیس شیڈول روائیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کے ساتھ ڈیفالٹ کارخانوں مین سے ڈپٹی کمشنرز کے معرفت وصولی کروائی جائے، جس کے بعد عدالت نے ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ سندھ کو اسسٹنٹ کمشنرز کی مدد سے ڈیفالٹ کارخانوں مین سے مارکیٹ فیس وصولی کرکے رپورٹ 21 جنوری 2025 تک جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شنوائی ملتوی کر دی ہے