130

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالررحمٰن ) سکھر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ضلعی انتظامیا کی زیر نگرانی عمل میں آیا، سیکرٹری زراعت سپلائی پراسز رفیق احمد برڑو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اور کنوینر الیکشن کامیٹی اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی صوبیہ فلک راؤ کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالررحمٰن )
سکھر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ضلعی انتظامیا کی زیر نگرانی عمل میں آیا، سیکرٹری زراعت سپلائی پراسز رفیق احمد برڑو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اور کنوینر الیکشن کامیٹی اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی صوبیہ فلک راؤ کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق چیئرمین مارکیٹ سکھر کے لیے بشیر احمد بھٹو ایک بار پھر بلا مقابلا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سکھر منتخب ہو گئے جبکہ مختیار کمبوہ وائیس چیئرمین کے عہدے پر منتخب ہوگئے بین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سکھر نے دوبارہ منتخب ہونے والے مارکیٹ کمیٹی کے عھدیداران اور تمام ممبران سے میٹنگ کی، اس موقع پر سبزی منڈی سکھر مین سھولیات کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے نومنتخب عھدیداران کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، دوسری جانب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سکھر بشیر احمد بھٹو کا سکھر مارکیٹ کمیٹی آفیس پھچنے پر ملازمین نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے پہلی بار چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو مارکیٹ کمیٹی مالی خسارے سمیت دیگر مسائل کا شکار تھی، ایسے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے تمام ممبران اور ملازمین کی باھم مشاورت سے ساتھ مل کر محنت کی۔ جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور ریگیولر ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلا اولین ترجیحات کی بنا پر حل کیا گیا، ٹیم ورک کے تحت انتھک محنت اور توجہ دینے کے سبب مارکیٹ کمیٹی کے دیگر امور احسن انداز میں نمٹنے لگے، جبکہ مارکیٹ فیس کی وصولی منظم طریقے سے کرتے ہوئے دفتر کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے۔ اسے وجھ کی بنا پر مارکیٹ کمیٹی سکھر صوبے بھر میں پہلے نمبر پر آگئی ہے، اب ایک بار پھر مجھے بطور چیئرمین کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کا موقع ملا ہے۔ اس بار بھی پھلے کی طرح مارکیٹ کمیٹی کے بھترے کے لیے کوشاں رھون گا، اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسر نثار احمد اوڈھو نے نومنتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد بھٹو نے سرگرم رھتے بوئے سکھر سبزی منڈی کے مسائل تندھی سے حل کروائے، جبکہ. مارکیٹ کمیٹی کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کمیٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ ھم امید کرتے ہیں کے ایک بار پھر نو منتخب چیئرمین، وائیس چیئرمین مختیار کمبوہ اور ممبران کے ساتھ پھلے کی طرح سرگرم رہیں گے، ہم باھمی مشاورت سے ادرے کے فلاح و بھبود کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ مارکیٹ کمیٹی سکھر مستقبل میں مزید مضبوط ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں