سکھر(بیورو چیف دع آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
پانی کی قلت کے خلاف متاثرہ شہریوں کا برتن اٹھا کر سکھر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،فلک شگاف نعریبازی،بالا حکام نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو پریشانی سے بچانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ بروہی محلہ کے مکینوں کی کثیر تعداد نے پانی کی قلت کے خلاف زیر قیادت علاقہ معززین عبدالستار ،محمد فیضان،عبدالسمیح ،غکام شبیر،فاروق یونس ،زاہد،عامر ،علی حیدر،عدنان و دیگر کے احتاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی اس موقع علاقہ معززین ومظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر انتظامیہ نے شہریوں کیساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے صفائی ،نکاسی نظام تباہ کرنے کے بعد اب لوگوں کا پانی بھی بند کردیا گیا یے علاقے میں گذشتہ کئی روز سے پانی کی شدید قلت ہے اور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ہماری شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے علاقہ مکین فراہمی آب سے پریشان رقم کےعیوض پانی خرید رہے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں جہاں دوسری چیزیں تو ملنا بہت دور ہیں یہاں تو پانی ملنا بہی بہت مشکل ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے علاقے میں فراہمی آب کی قلت کا نوٹس لیکر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔