خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ روبینہ خالد کی لیڈیز ونگ کی عہدیداران کے ساتھ خصوصی نشست ، پی پی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال کی بھی شرکت ۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین کو مستفید کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے بھی بتدری ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر پی پی خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر رضوانہ نذید ایڈووکیٹ ، پی پی پی خواتین وینگ ضلع بھکرکی سینیئر نائب صدر ثمر بتول اور پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع میانوالی کی صدر رخسانہ بنیاد بھی موجود تھیں ۔ دوران نشست پی پی خواتین راہنماؤں نے چیئر پرسن بی آئی ایس پی کو اس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کے حوالے سے چند گزارشات بھی پیش کیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر محترمہ گوہر جمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دختر مشرق بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کی تاریخ میں پاورٹی ایڈکشن اور وومن ایمپاورمنٹ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے مستحق خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ روبینہ خالد نے پی پی پی خواتین رہنماوں کی تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مستحق خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]