October 28, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20241216_170025

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *18 دسمبر 2024 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

(1) 🔴 لاپتا مردہ قرار، ریسکیو آپریشن ختم، یونان کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی

(2) 🔴 یونان کشتی حادثہ: لاکھوں روپے ایجنٹوں کو دیکر پیاروں کو بھیجنے والے ان کی واپسی کی راہیں تکنے لگے

(3) 🔴 وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

(4) 🔴 مذاکرات کیلئے میرا دفتر اور گھر حاضر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن کو پیشکش

(5) 🔴 سیاسی استحکام، ملکی ترقی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اعلان

(6) 🔴 مذاکرت کیلئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے: بیرسٹر گوہر

(7) 🔴 عمران خان کی رہائی، مطالبات تسلیم کیے جانے تک اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، عمر ایوب، اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

(8) 🔴 عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر پیر کو سنایا جائے گا

(9) 🔴 ’گاڑی خریدنے پر پابندی، نان فائلر بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے‘، بل قومی اسمبلی میں پیش

(10) 🔴 نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

(11) 🔴 ذوالفقار بھٹو کیس: فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا: چیف جسٹس کا اضافی نوٹ

(12) 🔴 اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا اعتراض: قائمہ کمیٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل مشاورت کیلئے موخر کردیا

(13) 🔴 ضلع کرم میں بھاری اسلحہ سرینڈر کیے بغیر مرکزی شاہراہ کو نہیں کھولا جا سکتا، کے پی حکومت کا اظہار بے بسی

(14) 🔴 سپریم کورٹ میں عمر قید کاٹنے کے بعد قیدی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ہونے کا انکشاف

(15) 🔴 وزیراعظم شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

(16) 🔴 ڈی 8 اجلاس: غ،ز،ہ کی صورتحال ابتر ہے، جارحیت کو فوری بند کیا جائے، اسحٰق ڈار

(17) 🔴 علما کو آپس میں لڑانے والے مخالفین ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

(18) 🔴 نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل

(19) 🔴 انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا؟ اتنی بدحالی کبھی نہیں دیکھی: پی پی حکومت پر برس پڑی

(20) 🔴 قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایکس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا، شزہ فاطمہ

(21) 🔴 سال 2024 میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے کا دعویٰ

(22) 🔴 مرغی، دالوں کی قیمتیں مڈل مین کے کردار کے باعث کم نہیں ہو رہیں: وزیر خزانہ

(23) 🔴 ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کر دیتے ہیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

(24) 🔴 عمران خان کی رائے جانے بغیر رائے نہیں دے سکتی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط

(25) 🔴 امریکی ترجمان کا پنجاب کے وزرا کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافے پر تبصرے سے انکار

(26) 🔴 دریائے سندھ سے مزیدکینال نکالنےکے منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال

(27) 🔴 اسٹاک مارکیٹ شرح سود میں کمی کے 2 روز بعد لڑکھڑا گئی، انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا

(28) 🔴 کراچی: خاتون پولیو ورکر یرغمال، پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 افراد گرفتار

(29) 🔴 کرک: خواتین کا گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، ٹیم علاقے سے نکال دی

(30) 🔴 پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کردیا

(31) 🔴 ملک بھر میں شدید سردی اور دھند، موٹرویز مختلف مقامات پربند

(32) 🔴 کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی، اگلے 2 سے 3 روز کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ میں جاسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ

(33) 🔴 کراچی میں 570 مخدوش عمارتیں، ایس بی سی اے کا خالی کرانے میں ناکامی کا اعتراف

(34) 🔴 سندھ حکومت نے اوگرا کا گیس کی قیمت 25.78 فیصد بڑھانےکا فیصلہ مستردکردیا

(35) 🔴 پشاور: موٹر وے پر کار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، مقتولین کا تعلق چارسدہ سے ہے، پولیس

(36) 🔴 لاہور: تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی دوسری شادی: سابقہ اداکارہ سے بندھن جوڑ لیا

(37) 🔴 حکمران ملک لوٹ کر بھی کھا رہے ہیں، اپنی تنخواہیں بھی بڑھا رہے ہیں، حافظ نعیم

(38) 🔴 فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے 2،75،900 روپے ہوگئی

(39) 🔴 محسن نقوی کی ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن چیئرمین سے ملاقات، سعودی کرکٹرز کو تربیت دینے کی پیشکش

(40) 🔴 پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی

(41) 🔴 کراچی پریس کلب فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیئے گئے

(42) 🔴 پاکستانی خاندان نے شادی اور 7 بچوں کی پیدائش ایک ہی دن ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا