105

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک کے ساتھ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے سلسلہ میں اے سی آفس خوشاب میں میٹنگ کی ۔جس میں ڈی او انڈسٹریز خوشاب محمد عبداللہ، ایم وی ای خوشاب محمد وسیم فیروز، ٹریفک انسپیکٹر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک کے ساتھ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے سلسلہ میں اے سی آفس خوشاب میں میٹنگ کی ۔جس میں ڈی او انڈسٹریز خوشاب محمد عبداللہ، ایم وی ای خوشاب محمد وسیم فیروز، ٹریفک انسپیکٹر احمد خان، انچارج پٹرولنگ پوسٹ بندیال سب انسپیکٹر محمد عثمان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا غلام مجتبی ا نے شرکاء کو بتلایا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب نے ماہ جون میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے سلسلہ میں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے 15 اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف مقدمہ رجسٹر کر کے تھانہ میں بند کیا اور 1217 اوورلوڈ گاڑیوں کو چالان کیا اور چالان کی مد میں 6لاکھ8 ہزار5 سوروپے جرمانہ کیا اور 58 اوور لوڈ گاڑیوں کو ان لوڈ کروایا اور کہا کہ ہمارے ضلع میں کل 08 پٹرولنگ پوسٹس ہیں لیکن صرف پٹرولنگ پوسٹ بندیال کے بیٹ ایریا میں 03 ویٹ اسٹیشن فنکشنل ہیں لیکن باقی 07 پٹرولنگ پوسٹس کے بیٹ ایریا میں کوئی بھی ویٹ اسٹیشن فنکشنل نہ ہے جس سے ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر عمل درامد کرنے میں دشواری پیش ا رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک نے ڈی او انڈسٹریز خوشاب کو ہدایت کی کہ اپ ضلع میں جتنی بھی پٹرولنگ پوسٹس ہیں ان کے قریب ترین ویٹ اسٹیشن کو فنکشنل کروائیں اور اس معاملے کو جلد سے جلد حل کریں اس کے علاوہ ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا غلام مجتبی نے AC صاحب خوشاب کو تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر 02/02 بیریل بھی فراہم کرنے کا کہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں