71

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک شاہداقبال بگھور استحکام پاکستان پارٹی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری نامزد ، عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں آدھی کوٹ سے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک شاہداقبال بگھور استحکام پاکستان پارٹی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری نامزد ، عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں آدھی کوٹ سے ہے ۔ آپ یہاں کی بگھور برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ ملک شاہداقبال بگھور اپنی ہردلعزیز، پر خلوص، ملنسار ،پروقار،ہنس مکھ اور بردباد شخصیت کی وجہ سے عوامی ،سماجی حلق و سمیت وکلءا برادری میں بھہ نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ موصوف بحیثیت جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں ۔ وہ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے دست راست اور معتمد ساتھی ہیں ۔
استحکام پاکستان پارٹی کی ہائی کمان نے ملک شاہد اقبال بگھور ایڈووکیٹ کو آئی پی پی خوشاب کا ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیاہے۔ دریں اثناء پارٹی کی اہم ترین ذمہ داری ملنے پر ایڈووکیٹ ملک شاہداقبال بگھور کی جانب سے پارٹی کے نظریات کے فروغ اور قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہارکیاگیاہے ، ملک شاہد اقبال بگھور نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے ہمیشہ بھرپور کوشش کی ہے انشاءاللہ آئی پی پی کی ہائی کمان کی توقع پر پورا اترنے کے لیے اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو بھی بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور ضلع خوشاب میں تنظیم کی مزید فعالیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں