October 28, 2026

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف *💧ضلع عمرکوٹ کے دور دراز کے ریگستانی علاقوں، گنجان آبادیوں، بستیوں، سرکاری ہسپتالوں میں فول پروف سیکیورٹی سمیت انسدادِ پولیو مہم جاری ہے ۔۔۔ DC عمرکوٹ کے ہمراہ SSP عمرکوٹ نے ضلعے کے پولیو ٹرانزٹ پواٸنٹ کا دورہ کیا۔*

IMG-20241217-WA0488

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
*💧ضلع عمرکوٹ کے دور دراز کے ریگستانی علاقوں، گنجان آبادیوں، بستیوں، سرکاری ہسپتالوں میں فول پروف سیکیورٹی سمیت انسدادِ پولیو مہم جاری ہے ۔۔۔ DC عمرکوٹ کے ہمراہ SSP عمرکوٹ نے ضلعے کے پولیو ٹرانزٹ پواٸنٹ کا دورہ کیا۔*

*پولیو کے دو قطرے خوشحال مستقبل پولیو سے پاک پاکستان۔*

جاری انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک کے ہمراہ ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے ضلع عمرکوٹ کے دور دراز کے ریگستانی علاقوں، گنجان آبادیوں، بستیوں، سرکاری ہسپتالوں، تعلقہ کنری، میمن کنری کا دورہ کیا۔

انھوں نے پولیو ویکسین پلوانے کے تمام مقامات (ٹرانزٹ پواٸنٹ) اور سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوٸے پولیو ٹیموں اور پولیس آفیشلز کی تعیناتی کو چیک کیا۔ ویکسین پلانے کے عمل کا جاٸزہ لیا۔

نیز ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک اور ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلاٸے۔

دورانِ وزٹ پولیس چیک پوسٹوں اور پولیس آفیشلز کی تعیناتی کو چیک کیا۔ عمرکوٹ پولیس کے 236 سے زائد پولیس آفیشلز ضلعے عمرکوٹ کے 61 ٹرانزٹ پوائینٹ پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام پانچ سالا چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ پولیو کے دو قطرے خوشحال مستقبل پولیو سے پاک پاکستان کے ضمانت ہیں۔

انھوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلواٸیں، پولیو سے بچاٸیں۔