October 28, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے ضلع بھر کی طرح تحصیل میلسی میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیو

IMG-20241217-WA0486

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے ضلع بھر کی طرح تحصیل میلسی میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیو مہم کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد خود کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت کے ساتھ مل کر میلسی کو پولیو فری بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔میلسی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ورکرز تعینات کر دیے گئے ہیں ویگن سٹینڈز اور بس اڈوں پر پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی مار خلیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمران توقیر کی ہدایت کے مطابق میلسی شہر کے ہر محلے میں ہر گلی میں اور ہر گھر کے دروازے پر پولیو ورکرز پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں گے۔اس موقع پر DDHO میلسی ناصر عثمانی بھی ہمراہ تھے۔