October 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف )ایڈیشنل سیشن جج میلسی شاہد محمود نے معذور بچی سے ریپ کا جرم ثابت ہو جانے پر ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثے نے عدالت کو بتایا کہ چک نمبر 195ڈبلیو بی صفیہ بی بی کپاس چننے جبکہ

20241216_170025

میلسی (بیو رو چیف )ایڈیشنل سیشن جج میلسی شاہد محمود نے معذور بچی سے ریپ کا جرم ثابت ہو جانے پر ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثے نے عدالت کو بتایا کہ چک نمبر 195ڈبلیو بی صفیہ بی بی کپاس چننے جبکہ اس کا شوہر محمد مشتاق نماز کے لیے مسجد تھا گھر میں 15 سالہ بیٹی چلنے پھرنے سے معذور بیٹی ” ث “موجود تھی کہ تاک میں بیٹھا ملزم 25 سالہ محلہ دار کاشف عرف کاشی لوہار گھر میں داخل ہوا اور 15 سالہ “ث”کو زبردستی ریپ کا نشانہ نایا ۔باپ کے گھر پلٹنے پر جس کی کمرے سے رونے کی آواز آنے اور والد کی پتہ جوئی کر نے پر دیگر اہل محلہ کے آنے پر ملزم کاشف عرف کاشی لوہار فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے وقوعے کا مقدمہ نمبر 463/22زیر دفعہ 376,ون ت پ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا جہاں وکیل استغاثہ سید غلام قنبر شمسی ایڈوکیٹ نے ٹھوس شواہد اور دلائل کے ساتھ فاضل عدالت کے روبرو مقدمہ ثابت کر دیا جبکہ وکیل صفا ئی ملک مشتاق احمد گنب ملزم کی بے گناہی ثابت کر نے کے لیے ٹھوس شواہد نہ پیش کر سکے ایڈیشنل سیشن جج میلسی شاہد محمود نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جرم ثابت ہو نے پر ملزم کاشف عرف کاشی کو عمر قید کی سزا سنائی #