October 28, 2026

چیف جسٹس آف سندھ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سکھر آمد، ہائی کورٹ بار سکھر میں وکلاء کو خطاب کیا۔

20241217_183536

چیف جسٹس آف سندھ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سکھر آمد،

ہائی کورٹ بار سکھر میں وکلاء کو خطاب کیا۔ اس سلسلے میں سکھر ہائی کورٹ بار کو مختصر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف سندھ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہائی کورٹ بار سکھر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سکھر بار نے ہمیشہ مجھے محبت دی ہے، قانون کی بالادستی کے مقصد میں وکیل برادری کا اہم کردار ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے سکھر ہائی کورٹ بار کی جانب سے جو قربانیاں دی گئیں وہ کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ جونئیر وکیل بھی انتھک محنت اور حوصلہ افزائی کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔ میں نے ایک سال سکھر بینچ میں گزارا ہے اور سکھر ہائی کورٹ بار کی درخواست پر وقتاً فوقتاً مسائل حل کیے گئے ہیں۔ انفراسٹرکچر سمیت دیگر ضروری مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے۔ اس دوران چیف جسٹس آف سندھ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی طرف سے اجرک اور سندھی ٹوپی جیسے ثقافتی تحفے دینے پر بہت خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔ سکھر ہائی کورٹ بار میں منعقدہ سادہ تقریب میں جسٹس ذوالفقار احمد خان، جسٹس خادم حسین تنیو، جسٹس محمد سلیم جیسری، جسٹس ذوالفقار علی سانگی، پاکستان جوڈیشل کونسل کے رکن / سکھر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قربان ملاڻو، جنرل سیکرٹری آچر خان گبول، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل علی رضا بلوچ، رخسار جو نیجو، محمد علی ڈایو، عبدالرحیم مهر اور دیگر وکلاء بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔