October 28, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان(نثار بیٹنی سے) گذشتہ روز سلیمان خیل قوم کے افراد نے حق نواز پارک میں احتجاج کیا اور بعدازاں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا، احتجاج میں سلیمان خیل قوم سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران، نواجوانان،

IMG-20241217-WA0470

ڈیرہ اسماعیل خان(نثار بیٹنی سے) گذشتہ روز سلیمان خیل قوم کے افراد نے حق نواز پارک میں احتجاج کیا اور بعدازاں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا، احتجاج میں سلیمان خیل قوم سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران، نواجوانان، طلباء نے شرکت کی، احتجاج میں درازندہ، ٹانک، ژوب، بھکر اور بیرون ملک سے سلیمان خیل قوم کے افراد نے خصوصی شرکت کی، سلیمان خیل قوم کی طرف سے یہ احتجاج نادرہ ڈی شئی خان کے افسران کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نادرہ ڈی آئی خان سلیمان خیل قوم کے ساتھ بہت زیادتیاں کررہا ہے اور نہ صرف ہمارے قانونی شناختی کارڈ، فارم ب اور ڈومیسائل بنانے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے بلکہ دیگر اقوام کے لوگوں کو بھی سلیمان خیل قوم کے شناختی کارڈ بنا کر ہم پر مسلط کر رہا ہے جبکہ سلیمان خیل قوم کے سینکڑوں افراد کے شناختی کارڈ بلاک کررکھے ہیں جسکی وجہ سے ان افراد کو آمدورفت میں مشکل پیش آرہی ہے اور ملک کے کسی دوسرے شہر میں ملازمت، کاروبار یا رہائش اختیار نہیں کرسکتے، مقررین نے کہا کہ کیا سلیمان خیل قوم پاکستانی قوم نہیں ہے؟ کیا یہ محب وطن شہری اور آئین کو ماننے والے نہیں اور پاکستان کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے لوگ نہیں ہیں، پاکستان کی دوسری اکائیوں کی طرح سلیمان خیل قوم بھی محب وطن ہے تو انکو اس حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے اور ان کے شناختی کارڈ بلاک کر کے انہیں پریشانی میں مبتلا کیوں کیا جا رہا ہے، مقررین نے کہا کہ ان کو ان کا آئینی حق دیا جائے اور ان کے بلاک شناختی کارڈ بحال کر کے سلیمان خیل قوم کے نوجوانوں کو فارم ب، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بنانے کا سلسلہ دوبارہ جاری کیا جائے اگر ہمارے جائز مطالبات پر نادرا ڈی آئی خان نے غور نا کیا تو پھر ہم آئین کے اندر اپنے جائز حقوق کے لیے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور ہمارا اگلا پڑاؤ نادر آفس اسلام اباد ہوگا