یونان کشتی حادثہ میں پاکستانی بچہ لاپتہ یا جاں بحق ہوگیا۔ عابد محمد عمر 12 سال تعلق پاکستان ضلع سیالکوٹ۔یونان میں پاکستانی صحافی اشراق نذیر نے پہلے دن ہی انکشاف کر دیا
یونان کشتی حادثہ میں پاکستانی بچہ لاپتہ یا جاں بحق ہوگیا۔ عابد محمد عمر 12 سال تعلق پاکستان ضلع سیالکوٹ۔یونان میں پاکستانی صحافی اشراق نذیر نے پہلے دن ہی انکشاف کر دیا تھا کہ اس کشتی حادثہ میں درجنوں کی تعداد میں پاکستانی بچے ہیں جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے انتہائی خوفناک انکشافات آتے جارہے ہیں۔ ایسے درجنوں بچوں کی تفصیلات اشراق تک پہنچی ہوئی ہے۔ انکو اکیلے پاکستان سے لیبیا سفر کیسے کرنے دیا گیا۔ یہ سیدھا سیدھا پاکستان ایف آئی اے پر بھی سوال اٹھتا ہے۔ اور بھی بہت سے سوال پیدا ہوتے ہیں۔
یونان کشتی حادثہ میں ابھی تک جو معلومات سامنے آرہی ہیں ان میں کم از کم 150 تارکین لاپتہ یا جاں بحق ہوگئے۔ زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ بہت سے پاکستانی کشتی حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد سیالکوٹ کے لڑکوں اور بچوں کی بتائی جارہی ہے۔ بچ جانے والے پاکستانیوں کو ایتھنز کے نواحی علاقہ مالکاسا کیمپ میں پہنچا دیا گیا۔