16دسمبر2024 بہاولنگر () ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گل کے ہمراہ بلال حسن سول حج / مجسٹریٹ دفعہ 30 بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ کیا۔
16دسمبر2024 بہاولنگر () ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گل کے ہمراہ بلال حسن سول حج / مجسٹریٹ دفعہ 30 بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ کیا۔ جیل گارد کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعد از سلامی اندرون جیل لان میں جیل ہذا پر جاری شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا اور دعا کرائی ۔ خواتین وارڈ ، نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا۔ اسیران کے مسائل دریافت کئے ۔ کھانے کا معیار چیک کیا اور کھانے کے معیار کی تعریف کی اس طرح دوسری بارکان کا بھی چکر لگایا اور جیل کی صفائی ستھرائی اور انتظامات کو سراہا۔