October 28, 2026

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل پاس ہونے کے بعد کس کی کتنی تنخواہ کردی گئی، تفصیلات سامنے آ گئیں

20241216_170025

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل پاس ہونے کے بعد کس کی کتنی تنخواہ کردی گئی، تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب اسمبلی میں ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپے سے بڑھاکر 4لاکھ روپے کردی گئی،

پنجاب اسمبلی میں وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ 60 ہزار روپے کردی گئی،

سپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے 9لاکھ 50ہزارروپے کردی گئی،

ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے بڑھا کر 7لاکھ 75ہزار روپے کردی گئی،

پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 83ہزارروپےسے بڑھاکر4لاکھ 51ہزار روپے کردی گئی،

وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھاکر 6لاکھ 65ہزار روپے کر دی گئی،

وزیر اعلیٰ کے سپشل اسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی