October 28, 2026

ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز کار میلہ کا انعقاد پشاور ( سید گوہر شاہ ) ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز کار میلہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے پشاور بریگیڈیئر ہارون رحیم صاحب اس موقع پر

IMG-20241216-WA0098

ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز کار میلہ کا انعقاد

پشاور ( سید گوہر شاہ )
ڈی ایچ اے پشاور میں پاک وہیلز کار میلہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے پشاور بریگیڈیئر ہارون رحیم صاحب اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ کار میلہ میں پاک وہیلز کے سی ای او سنیل سرفراز منج نے بھی شرکت کی۔ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے منعقد کئے گئے پاک وہیلزکار میلہ میں پشاور اور گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں کو فروخت کے لیے پیش کیا۔ کار میلہ میں تقریباً 8000 گاڑیوں اور 16000 ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد میں فیملیز بھی شامل تھیں۔کارمیلہ کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے پاک وہیلز کار میلہ کا تواتر کے ساتھ انعقادکیا جائے گا۔