ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سانحہ 16 دسمبر آرمی پبلک سکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر پاکستانی قوم کے دل آج بھی آفسردہ ہیں ۔چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
سانحہ 16 دسمبر آرمی پبلک سکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر پاکستانی قوم کے دل آج بھی آفسردہ ہیں ۔چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے کہا کہ 53سال قبل 16 دسمبر 1971مشرقی پاکستان موجودہ بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدہ کر دیا سقوط ڈھاکہ کے زخم ہمیشہ تازہ رہیں گے حکمرانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا سقوط ڈھاکہ دوملکوں کا نہیں ایک تہذیب کے دو لخت ہونے کا سانحہ ہے۔ آج بھی حکمران طبقہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں دوسرابڑا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور جو کہ16 دسمبر 2014 میں پیش آیا اس دہشت گردی کے واقعے میں 122شہید 147زخمی معصوم پھول بچوں کو6 دہشت گردوں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جنکو ھمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جہنم واصل کیا اس اندوہناک واقعے پر آج بھی پاکستانی قوم غمگین اور رنجیدہ ہے ھم دعا گوہ ھیں اللہ تعالیٰ کی ذات ان شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے پاکستان کو تاقیامت امن کا گہوارہ بنائے