87

پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے خلاف چارج شیٹ۔ 1. اپوزیشن کے خلاف ریگولرلی پریس کانفرنس کرتے ہیں۔اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے مخالفوں پر سیاسی بیان دیتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے خلاف چارج شیٹ۔
1. اپوزیشن کے خلاف ریگولرلی پریس کانفرنس کرتے ہیں۔اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے مخالفوں پر سیاسی بیان دیتے ہیں۔
2. آ پ نے ابھی تک اپنی پارٹی رکنیت سے استعفی نہیں دیا ۔
3. ایوان میں جب بھی کوئی وزیر جوابات دینے سے عاری ہوتا ہے تو اپ اس کو ریسکیو کرتے ہیں.
4. آ پ حکومتی وزراء اور اراکین کو ایجنڈے سے ہٹ کر اپنے لیڈران کے قصیدے پڑھنے کی لیے ٹائم دیتے ہیں جس سے ملک کا بہت زیادہ ٹائم برباد ہوتا ہے۔
5. اپ کا اجلاس تین سے چار گھنٹے لیٹ شروع ہوتا ہے جس جس میں غریب عوام کے وسائل بلا وجہ ضائع ہوتا ہے اور اجلاس شروع کرنے کے لیے حکومتی وزرا اور ایم پی ایز کا انتظار کرتے رہتے ہیں
6. آ پ نے سیاسی نابالغ 47 کی وزیراعلی کی پرچی پر بغیر ثبوت اور بغیر تحقیق، بغیر شوکاز نوٹس کے 11 اراکین اسمبلی کو داخلہ منع کر دیا جو کہ پاکستان کی 66 لاکھ عوام کے حق رائے دہی کی توہین ہے، آ پ نے نہ صرف ہاؤس میں داخلہ کی پابندی لگائی بلکہ اسمبلی کے احاطےمیں انے کی بھی اجازت نہ دی تاکہ وہ اپنا روزمرہ کا کام جیسا کہ سوالات جمع کروانے ،قرارداد جمع کروانے تحریک جمع کروانے جیسا کام نا کر سکیں۔
7. آ پ نے حکومتی اراکین کو غیر جمہوری ،غیر قانونی گالی گلوچ کی اجازت دیتے ہیں اور ہدف کیے گئے الفاظ کی ویڈیو جاری کرتے ہیں تاکہ وہ سیاسی طور پر اس ویڈیو کو استعمال کر سکیں۔
8 ۔ایک خاتون وزیر نے لیڈر اف دی اپوزیشن کے دفتر کو بغیر نوٹس تالا لگوایا اس کا عملہ واپس بلوایا اور اپ اس کام کو روکنے میں ناکام رہے۔اور ہونے کے بعد اس پر کوئی ایکشن بھی نہ لے سکے۔
9. اپ کے چار ماہ کے دور میں سیاسی نا بالغ عورت ایم پی اے پر ایف ائی ار کٹواتی رہی انہیں گرفتار کرواتی رہی اور اپ اس عمل کو روکنے میں ناکام رہے۔
10. سیاسی نا بالغ عورت ایم پی ایز کے گھروں کے چادر چار دیواری کے تحفظ کو پامال کرتی رہی اور اپ بیشتر دفعہ پوائنٹ اف ارڈر پر اس مدعے کو اٹھائے جانے کے باوجود اس کو روکنے میں ناکام رہے۔
11. اپ نے غریب عوام کے پیسے کی 18 کروڑ روپے کی گاڑی امپورٹ کرنے کی منظوری لی۔. 12.سپیکر کا عہدہ ایک غیر جانبدار اور کسٹوڈین اف دی ہاؤس ہوتا ہے ،اپ اس ہاؤس کی توقیری اور عظمت کی حفاظت نہیں کر پائے۔ اس عہدے کے لیے کسی ایسے شخص کا ہونا ضروری ہے جو لیڈر اف دی ہاؤس ،اور دیگر خواتین وزراکہ پریشر سے باہر ہو۔لہذا اپ اس سیٹ سے استعفی دیں اور کسی ایسے شخص کو انے دیں جس میں اتنی جرات ہو کہ وہ اس ہاؤس کو بغیر کسی دباؤ کے چلا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں