October 28, 2026

*ساہیوال/چیچہ وطنی تھانہ کسووال سرکل کے علاقہ میں نواحی چک 6 چودہ ایل میں لو میرج کرنے والی نئی نویلی دولہن عتیقہ بی بی سے خاوند کے دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج،دو گرفتار*

20241212_165831

*ساہیوال/چیچہ وطنی تھانہ کسووال سرکل کے علاقہ میں نواحی چک 6 چودہ ایل میں لو میرج کرنے والی نئی نویلی دولہن عتیقہ بی بی سے خاوند کے دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج،دو گرفتار*

چیچہ وطنی جنگلات کالونی بلاک نمبر 2 چیچہ وطنی کے محمد اقبال نے سات دسمبر کو عقیقہ بی بی سے

والدین کی رضا مندی کے بغیر لو میرج کر لی اور عقیقہ بیوی کو اپنے رشتہ دارندیم کے ڈیرہ پر چھوڑ آیا

تو اسکے دوستوں شفیق، منظور حسین نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیوی کو یہاں لے آئے ۔ محمد اقبال ڈیرہ ندیم پر آیا اور رات گزار نے کے بعد بیوی کو لے کر دوسری جگہ لے جانے لگا

تو ندیم کے ڈیرہ پر محمد شفیق منظور اور ندیم نے باہمی رضا مندی سے محمد اقبال کو اس کی بیوی کے ورثاء کے آجانے کا دھو کہ دے کر کمرہ میں چھپا دیا۔

*اور تینوں ملزموں نے زبر دستی عقیقہ سے باری باری زناء حرام کاری کرتے رہے جب عقیقہ بے ہوش ہو گئی تو ملزم ڈیرہ کے کمرہ کا دروازہ کھلا چھوڑ کر بھاگ گئے*

عقیقہ کو فوری طوری پر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس تھانہ کسووال نے محمد اقبال خاوند کی مدعیت میں مقدمہ 375 اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔