اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا ہے کہ ڈینگی کی خاتمہ کے لیے 100 فیصد سرویلنس کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا ہے کہ ڈینگی کی خاتمہ کے لیے 100 فیصد سرویلنس کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے اور انسداد ڈینگی کاروائیوں کو بھرپور انداز میں سر انجام دیا جائے، اس سلسلہ میں سستی اور کاہلی کی ہرگز گنجائش نہیں، انسداد ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، محکمہ ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، ویکٹر سرویلنس سمیت دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اینڈرائڈ یوزرز انسداد ڈینگی کاروائیاں تواتر سے جاری رکھتے ہوئے انہیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے اپلوڈ کریں تاکہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا سکیں۔