اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی پاکپتن( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے انسداد پولیو مہم کی جائزہ اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
پاکپتن( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے انسداد پولیو مہم کی جائزہ اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور مائیکرو پلان پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے اقدامات کرنے کے سلسلہ میں ٹیمیں اپنی تیاری مکمل کریں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، محکمہ ہیلتھ کے حکام سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر افسران بھی موجود تھے، محکمہ ہیلتھ کے افسران نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ پاکستان کے صحت مند مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ از حد ضروری ہے، محکمہ ہیلتھ کے افسران اور انسداد پولیو کے سلسلہ میں بنائی گئی ٹیمیں قومی ذمہ داری کو محنت سے ادا کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے چھٹکارا دلانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔