240

ساہیوال ضلع بھر میں اشٹام پیپر نایاب ہوگئے ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق جون مالی سال کے اختتام پر سٹیمپ وینڈرز کے لائسنس کی میعاد ختم ہوگئی جس کی رینیوول یکم جولائی کو ہونا تھی لیکن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے رینیول فائلوں

ساہیوال ضلع بھر میں اشٹام پیپر نایاب ہوگئے ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق جون مالی سال کے اختتام پر سٹیمپ وینڈرز کے لائسنس کی میعاد ختم ہوگئی جس کی رینیوول یکم جولائی کو ہونا تھی لیکن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے رینیول فائلوں پر دستخط نا ہونے کی وجہ سے لائسنس رینیول نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ضلع کچہری ساہیوال اور تحصیل چیچہ وطنی سمیت ضلع بھر سے اشٹام پیپر نایاب ہوگئے ہیں، ضلع کچہری میں اپنے کاغذات بنوانے کے لئے آنے والے شہری شدید پریشان ہیں جن میں بڑی تعداد طلباء کی ہے ، شہریوں اور عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اشٹام فروشوں کے لائسنس رینیول کئے جائیں تاکہ انہیں پریشانی سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں