103

ساہیوال کے مختلف مقامات پر غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور کمرشل گاڑیوں میں Lpg گیس ریفلنگ دھڑلے سے جاری۔چوری شدہ ملاوٹ شدہ جعلی پٹرول۔ آئل اورڈیزل فروخت مافیا سرگرم۔اعلٰی حکام سے نوٹس کامطالبہ

ساہیوال کے مختلف مقامات پر غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور کمرشل گاڑیوں میں Lpg گیس ریفلنگ دھڑلے سے جاری۔چوری شدہ ملاوٹ شدہ جعلی پٹرول۔ آئل اورڈیزل فروخت مافیا سرگرم۔اعلٰی حکام سے نوٹس کامطالبہ
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ہڑپہ بائی پاس ،طالب خان خاکسار ہوٹل ،خان عبد المجید شہید ہوٹل ہڑپہ بائی پاس ساہیوال۔کچاپکا نورشاہ روڈ ۔عارف روڈ 90/9L۔منظور کالونی ،اڈا شریں موڑ ،مڈالی روڈ ودیگرمختلف علاقوں میں غیرقانونی منی پٹرول پمپس پرچوری شدہ غیر معیاری پٹرول ڈیزل اور غیرملکی موبل آئل کی خریدوفرخت کاخطرناک دھندہ سرِعام جاری ہے اسی طرح باہر والا اڈا عارف والا پل ،ریلوے روڈ پر کمرشل ہائی ایس ویگنوں میں Lpg گیس ریفلنگ کا خطرناک کاروبار بڑی دیدہ دلیری سے جاری ہے پہلے یہ گھناؤنا کاروبار چند ایک مقامات پر چوری چھپے ہوتا تھامگر محمکہ سول ڈیفنس اور دوسرے متعلقہ محکموں کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر سر عام جاری ہے اس گھناؤنے خطرناک غیر قانونی کاروبار کی وجہ کسی بھی وقت ناگہانی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آگ کا دھماکہ ہونے سےلاتعداد جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہےمگر نا جانے کیوں متعلقہ محکموں نے اپنی آنکھیں بند کرلیں ہیں اور کسی بڑے سانح کے انتظار میں ہیں لہٰذا ساہیوال کی سول سوسائٹی ہیومین رائٹس تنظیموں ،صحافی برادری اور شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال، کمشنرساہیوال ۔آرپی او۔۔۔ڈی پی اوساہیوال ویگر اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس مافیا کے خلاف فی الفورقانونی کاروائی کرتے ہوئے سازبازہونیوالےافسران واہلکاران کو بھی کیفرکردارتک پہنچایا جائے اور ان کی مشینیں ضبط کرکے مقدمات درج کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں