October 28, 2026

انتظامیہ کی غفلت ،کوتاہی یا ملی بھگت۔ ناقص میٹیریل سے تعمیر پکی سڑک مکمل ہونیکے چند ہفوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

IMG-20241211-WA0065(1)

انتظامیہ کی غفلت ،کوتاہی یا ملی بھگت۔
ناقص میٹیریل سے تعمیر پکی سڑک مکمل ہونیکے چند ہفوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

میلسی۔() میلسی انتظامیہ کی غفلت، لاپروائی یا ملی بھگت کی انتہا ہوگئی۔ چاہ گاجی والا موضع بہادر بلوچ ،احمد رضا کالونی کے ساتھ بنی ہوئی پکی سڑک انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹیریل سے بنائی گئی ہے۔ بارشیں وغیرہ نہ ہونیکے باوجود پکی سڑک صرف چند ہفتوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ سڑک کی تیاری میں استعال ہونیوالی تارکول،بجری اور پتھر وغیرہ انتہائی غیر معیاری نکلے ہیں مکمل ہونیکے چند ہفتوں میں ہی سڑک سے تارکول، بجری اور پتھر وغیرہ غائب ہوگئے ہیں۔صرف کھڈے نظر آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کوتاہی، غفلت، لاپروائی یا ملی بھگت کے مرتکب ٹھیکیدار اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔