شمائلہ نسیم بنام پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالت بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب چوہدری ضیاء اللہ گجر نے غفلت برتنے اور ناقص خدمات فراہم کرنے پر با
شمائلہ نسیم بنام پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر
ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالت بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب چوہدری ضیاء اللہ گجر نے
غفلت برتنے اور ناقص خدمات فراہم کرنے پر با اختیار ڈیلر پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر کو نئی آلٹو گاڑی فراہم کرنے اور 3 لاکھ روپے فیس وکیل ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے
سال 2022 میں 1561000 روپے جمع شدہ گاڑی کی قیمت پر وہیکل پالیسی کے مطابق 3 فیصد KIBOR بھی ڈگری کی ادائیگی تک مدعیہ شمائلہ نسیم کو ادا کرنے کا حکم
مسمات شمائلہ نسیم نے پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر سے سال 2022 میں 1561000 روپے کے عوض سوزوکی آلٹو VXR بک کروائی تھی اور رقم بذریعہ بنک ڈرافٹ بھی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی تھی۔اور بنک ڈرافٹ با اختیار ڈیلر پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر کو وصول کروا کر رسیونگ رسید بھی حاصل کر لی تھی۔جس پر پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر نے گاڑی کی ڈلیوری کا وقت 4 ماہ بعد کا دیا تھا۔
4 ماہ کا وقت گزرنے پر جب مسمات شمائلہ نسیم نے گاڑی کی ڈلیوری کے لیے ڈیلر سے رابطہ کیا تو اس نے لیت و لعل کے بعد مزید وقت مانگا اور آخر کار گاڑی کی بکنگ سے ہی انکاری ہو گئے کہ سائلہ شمائلہ نسیم نے پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر سے کوئی گاڑی بک ہی نہیں کروائی۔
جس پر مسمات شمائلہ نسیم نے پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر کے خلاف غفلت اور لاپرواہی برتنے پر اور ناقص خدمات فراہم کرنے پر بذریعہ ایم ظفر اقبال قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن چشتیاں،چوہدری عمران حسین چٹھہ ممبر پنجاب بار کونسل بہاولنگر اور میاں رفیق علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولنگر میں کلیم دائر کر دیا کہ پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر کے با اختیار ڈیلر نے جان بوجھ کر ناقص خدمات فراہم کرتے ہوئے سائلہ کی درخواست پاکستان سوزوکی موٹرز کراچی کو فارورڈ ہی نہیں کی۔
کلیم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/پرزائیڈنگ آفیسر چوہدری ضیاء اللہ گجر صاحب نے پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر کو ناقص خدمات فراہم کرنے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے مسمات شمائلہ نسیم کے حق میں فیصلہ سنایا اور پاکستان سوزوکی موٹرز بہاولنگر کو برانڈ نیو آلٹو کار VXR اور 3 لاکھ روپے فیس وکیل و اخراجات مقدمہ اور سائلہ کی جمع شدہ رقم پر 3 فیصد KIBOR بمطابق وہیکل پالیسی ڈگری کی ادائیگی تک ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے