October 28, 2026

قصور تحصیل کوٹ رادھا کشن سٹی میں حافظ کریانہ سٹور ہندال اڈا میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس،ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر ملزمان کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ

20241211_075834

قصور
تحصیل کوٹ رادھا کشن سٹی میں حافظ کریانہ سٹور ہندال اڈا میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس،ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر ملزمان کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن سٹی میں گزشتہ دن ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جسے دیکھ کر عوام میں سخت غم و غصہ کیساتھ شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
سٹی کوٹ رادھا کشن کے مصروف ترین بازار ہندال اڈا میں نماز فجر کے وقت سے کچھ پہلے چار کار سوار ڈاکو سرعام آئے اور اسلحہ کے زور پر حافظ کریانہ سٹور میں داخل ہو کر پیسے لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے حالانکہ اس وقت سٹور اور ساتھ سڑک پر کافی رش تھا مگر اس کے باوجود ڈاکوؤں نے بڑی دیدہ دلیری سے بغیر کسی ڈر کے چند منٹوں میں اپنا کام کیا اور چلتے بنے
سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار کا نمبر اور ڈاکوؤں کا حلیہ بآسانی دیکھا جا سکتا ہے
شہریوں کا ڈی پی او قصور عیسی خان سکھیرا سے ازخود نوٹس لے کر ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سزا دلوانے کا مطالبہ ہے اور سٹی و ارد گرد میں پولیس کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ ہے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات