وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ادراک ہے، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(بیورو چیف) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہ ہونا نہ صرف مڈل ایسٹ میں نام نہاد نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ ماضی کی پاکستانی حکومتوں کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں عدم دلچسپی کا ثبوت بھی ہے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی اور اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے بس تقاریب اور دعوتوں تک محدود رہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی عدم دلچسپی کاواضح ثبوت ہے کہ پچھلے 75 سال سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ویسے کے ویسے موجود ہیں بلکہ ان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے وزیر چوھدری سالک حسین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہری سالک حسین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی نمائندوں سے ملاقات کرکے تجاویز لیں اور ان تجاویز کی روشنی میں اوورسز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں جن میں پاکستانیوں کے اصل اور ہمدرد نمائندوں کو شامل کیا جائے
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی