وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات
لی ہانگ زونگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن بھی ہیں
ملاقات میں پاک چائنہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر اتفاق
مسٹرلی ہانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغِ کے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی فیملی کمٹمنٹ کو سراہا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کو پولیٹکل لیڈر زکی ینگ جنریشن کیلئے دوستی کی شمع قرار دیا
چین کے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب کی گورننس میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ مریم نوازشریف
دورہ چین میرا باقاعدہ پہلا سرکاری وزٹ ہے۔ مریم نوازشریف
میرا دورہ چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے استحکام کی عملی کاوش کا مظہر ہیں۔ مریم نوازشریف
لی ہانگ زونگ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا
چینی قیادت پاک چائنہ کوریڈور کے منصوبے کو مزید بہتر بنا کر باہمی تعلقات کو عروج پر لے جانا چاہتی ہے۔ لی ہانگ زونگ
چائنہ کے گورننس سسٹم ، جیو پولیٹیکل امور ، ڈویلپمنٹ اور کلچر کے امور پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بصیرت قابل تحسین ہے۔ لی ہانگ زونگ
وزیراعلی پنجاب جیسی متحرک ویژنری شخصیت سے ملنا اعزاز سمجھتا ہوں۔ لی ہانگ زونگ
پنجاب کے عوام کی خدمت کے لئے وزیراعلیٰ کا ویژن قابل تحسین ہیں۔ لی ہانگ زونگ
مسٹر لی ہانگ کونگ نے پاک چائنہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کی کا وشوں کو بھی سراہا
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا