عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ عبد القدوس میمن نے سینئر سول جج سامارو سجاد احمد چانڈیو، سول جج کنری جے سورج اور عمرکوٹ بار کے سینئر وکلاء محمد اسماعیل کنبھار، پرشوتم کتھری،
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ عبد القدوس میمن نے سینئر سول جج سامارو سجاد احمد چانڈیو، سول جج کنری جے سورج اور عمرکوٹ بار کے سینئر وکلاء محمد اسماعیل کنبھار، پرشوتم کتھری، خمیسو خان چوہان اور دیگر کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس کنری پہنچ کر درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کنری میں عوام کی سہولت کے لیے موبائل چارجنگ اسٹیشن اور کتابیں پڑھنے کے لیے بک اسٹال کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہییں تاکہ عوام کو بہتر ماحول فراہم ہو سکے، اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن کمیٹی کنری کے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے، اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی کنری کے ٹاؤن آفیسر جہانزیب آرائیں، محکمہ جنگلات کے اہلکار، تعلقہ کنری کے وکلاء اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔