سکھر۔۔ بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی آپکی نیوز دعا ان لاہین پر *تشدد کے سائے میں جینے والوں کی آنکھوں میں خواب نہیں، خوف ہوتا ہے، قرت العین شاھ*
سکھر۔۔
بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی
آپکی نیوز دعا ان لاہین پر
*تشدد کے سائے میں جینے والوں کی آنکھوں میں خواب نہیں، خوف ہوتا ہے، قرت العین شاھ*
حيدرآباد(پی پی آئی) محکمہ ترقی نسواں حیدرآباد کی سینیئر ماھر نفسیات سیدہ قرت العین شاھ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم صنفی بنیاد پر تشدد کے 16 دن کی مہم کے اختتام پر کھڑے ہیں، جس کا مقصد صنفی تشدد کے خلاف عالمی سطح پر آگاہی پھیلانا تھا۔ یہ مہم ہمیں یاد دلاتی ہے کہ صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارے معاشرے کی بہتری کے لئے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج ہم اس مہم کا اختتام کر رہے ہیں، لیکن یہ ہماری جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں ہر دن، ہر لمحہ، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لئے کام کرنا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ صنفی تشدد کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنایا ہے تا کہ ہر فرد کو برابری اور عزت ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں
یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس جدوجہد کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔ ہمیں اپنے گھروں، سکولوں، دفاتر اور کمیونٹیز میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنی ہے، تاکہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکیں جہاں ہر انسان بغیر کسی خوف اور امتیاز کے سانس لے سکے.
قرت شاهه نے کہا کہ ہمیں اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے کہ نہ صرف 16 دنوں میں بلکہ ہر دن خواتین کے حقوق کا دفاع کریں گے، اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کریں گے۔ یہی وہ راستہ ہے جس سے ہم ایک مساواتی اور منصفانہ معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔