October 28, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20241209_165410

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *09 دسمبر 2024 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو چینل سے ہی آگے فارورڈ کیجئے 👏*

🔴 مولانا فضل الرحمان کا مدارس بل پر حکومت سے مذاکرات سے انکار

🔴 علماء کی تقسیم کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی: مولانا فضل الرحمان

🔴 مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق اہم اجلاس، ملک بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علمائے کرام کی شرکت

🔴 مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق موجودہ نظام کو برقرار رکھا جائے، علما کانفرنس میں مطالبہ

🔴 مدارس کا معاملہ تعلیمی، اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے: سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی

🔴 مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، ان کی تجاویز بھی سنیں گے، عطا تارڑ

🔴 وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم سے ملاقات

🔴 اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم کا حکم

🔴 فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج، سابق چیف جسٹس پر جرمانہ

🔴 سپریم کورٹ: الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

🔴 ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیار، رپورٹ عمران خان کو دیں گے، بیرسٹر گوہر

🔴 مریم نواز کا دورہ؛ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی

🔴 کے پی حکومت کا 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی دعائیہ تقریب کا اعلان

🔴 انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوب

🔴 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہر بینیفشری کا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا فیصلہ

🔴 انصاف کی جلد فراہمی؛ چیف جسٹس کا دُور دراز اضلاع میں ذاتی دوروں کا فیصلہ

🔴 وزیراعظم کی دفتر خارجہ کو شام سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کی ہدایت

🔴 وزیر اعظم کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ، شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کی درخواست

🔴 بیرون ملک سے آنیوالوں کے ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط ہونگے: ایف بی آر

🔴 ایف بی آر کا بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو 1200 ڈالر سے زائد اشیا لانے پر پابندی کا فیصلہ

🔴 190 ملین پاونڈ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل، عمران خان اوربشریٰ بی بی نے 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا

🔴 توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 190 ملین پاؤنڈز اور توشہ خانہ 2 کیس میں بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

🔴 ایم کیو ایم لندن کا یوم شہداء پروگرام، کراچی ضلع وسطی میں 2 روز کیلئے جلسے جلوس اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

🔴 کراچی: مکا چوک سے ایم کیو ایم لندن کے 12 سے زائد کارکن زیر حراست

🔴 تیز ترین انٹرنیٹ والے ممالک میں پاکستان 198 نمبر پر

🔴 کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ

🔴 چمن سمیت شمال مشرقی بلوچستان کے بالائی مقامات غیر معمولی سردی کی لپیٹ میں آگئے

🔴 پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کا عندسہ عبور کرگیا

🔴 کراچی کے تاجروں کا شہر میں مزید پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں متعارف کرانے کا مطالبہ

🔴 کراچی: ’ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا‘، پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج

🔴 حکومت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑھتا اعتماد، ریکارڈ ترسیلات زر بھیج ڈالیں

🔴 جولائی تا نومبر ترسیلاتِ زر کا حجم 14.8 ارب ڈالر رہا، نومبر میں تارکین وطن نے 2.9 ارب ڈالر بھیجے

🔴 بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام؛ اندراج مقدمہ کیلیے رجوع کرنے والی خاتون لاہائیکورٹ طلب

🔴 پنجاب؛ 57 خطرناک مجرموں کے نام سر کی قیمت مقرر کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو ارسال

🔴 سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار

🔴 بتایا جائے 26 نومبر کو گولی چلانے کا حکم کس نے دیا، زرتاج گل کے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے سوالات

🔴 جاتی امرا کے باہر پھینکے جانے والے مشکوک پارسل کا ڈراپ سین، پیکٹ سے کھلونا برآمد

🔴 انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

🔴 لبنا_ن کی سرنگ میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکا؛ 2 کمانڈرز سمیت 4 اسرا_ئیلی فوجی ہلاک

🔴 ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2360000 تک پہنچ گئی

🔴 عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

🔴 امریکی شہری نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کے عوض نایاب مارخور شکار کرلیا

🔴 شام میں بشار الاسد کی متعدد زیرِ زمین جیلیں پکڑی گئیں

🔴 قلعہ عبد اللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

🔴 ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی سطح پر سپروائزری کمیٹی قائم