October 28, 2026

سقوط شام اسراٸیل کی فتح کا دن

IMG-20241210-WA0347

سقوط شام
اسراٸیل کی فتح کا دن

1948 سے 1973 کے درمیان عربوں اور اسرائیل میں چار جنگیں ہوئیں، جس میں مصر، اردن، شام، لبنان، اورعراق نے حصہ لیا۔ اسرائیل نے 1978 میں کیمپ ڈیوڈ معاہدہ کر کے مصر کو اسرائیل مخالف کیمپ سے علیحدہ کر لیا،1982 میں اسرائیل نے لبنان پرقبضہ کر لیا، 1990 میں خلیجی جنگ کی آڑ میں عراق کی فوجی طاقت تباہ کر دی گئی، 1994 میں اردن نے اسرائیل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات قائم کر لیے، یوں اسرائیل نے ایک اور دشمن کو اپنے ساتھ ملا لیا، 2003 میں امریکہ نے عراق پرقبضہ کرکے اس کی رہی سہی فوجی قوت تباہ کردی۔ عرب قومیت پرستی کی بنیاد پر اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ناکامی کے بعد شام نے ایران کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، جہاں 1979 میں آنے والے انقلاب کے بعد اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو اس کا بنیادی خاصہ قرار دیا گیا۔

شام نے پہلے حافظ الاسد اور بعد میں اس کے بیٹے بشارالاسد کی قیادت میں ایران کے ساتھ مل کراسرائیل کے خلاف عملی جدوجہد شروع کی، دونوں ممالک نے فلسطینی ولبنانی مزاحمتی تحریکوں کی عملی حمایت کی، 2011 میں عرب اسپرنگ کی آڑ میں شام میں خانہ جنگی نے بشار حکومت کو متنازع بنا دیا۔ جنگ کا اصل مقصد بشار حکومت کی صورت فلسطین کی مددگار آخری عرب حکومت کا خاتمہ تھا۔ ایران اور روس نے بشار حکومت کو بچا لیا۔

8 دسمبر 2024 کو اسرائیل کے خلاف جاری مزاحمت کی عملی مددگار آخری عرب حکومت کا بھی خاتمہ کر دیا گیا، جب کہ ایران کو بھی بڑی شکست ہو گئی، جس کے بعد حزب اللہ کی بقاء کو خطرہ لاحق ہے، جب کہ حماس پہلے ہی تقریبا ختم ہو چکی۔

آج شامی اپوزیشن کی فتح کا دن نہیں، اسرائیل کی فتح کا دن ہے۔ تمام مسلمانوں کو مبارک ہو۔۔۔ گریٹر اسرائیل کی راہ میں آخری چٹان بھی گر گئی۔۔۔