October 28, 2026

اسرائیلی فوج شام میں داخل ہوگئی اسرائیلی فوج نے شامیوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا

20241209_165410

اسرائیلی فوج شام میں داخل ہوگئی
اسرائیلی فوج نے شامیوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا
شام کی صورتحال میں تیزی سے بدلاؤ کے بعد اب نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج شام کے اہم مقام پر داخل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں داخل ہوچکی ہے، اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے سامنے بفرزون میں فوج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سنہ 1974 کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج اس بفرزون میں داخل ہوئی ہے۔

2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ نےگولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا کہا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے میں موجود شامیوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول کھو دیا تھا کہ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے پوزیشن سنبھال لی۔