119

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول پر محنت کاش اور مزدور بچوں کے لیے صبح ۔ سویرے کلاسز کا باقاعدہ اہتمام کیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول پر محنت کاش اور مزدور بچوں کے لیے صبح ۔ سویرے کلاسز کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے سرکاری سکول کی بلڈنگ کو مختص کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ خصوصا” وہ بچے جو کسی مجبوری کی وجہ سے صبح کے وقت محنت مشقت کے لیے جا کر اپنے گھر کے لیے روزگار کااہتمام کرتے ہیں ۔ ان کو مقررہ اوقات کے دوران تعلیم دینے کے بعد روٹین کے ساتھ اپنا کام کرنے پر بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے والدین کا بھی ہاتھ بٹا سکیں اور زیور تعلیم سے بھی اآراستہ ہو سکیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز نے کہا کہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ کوئی بھی بچہ حصول تعلیم سے محروم نہ رہے ۔ فیض الحسن ملک نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور ہمیں من حیث القوم اپنی نئی نسل کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے جو ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ ان سے بھرپور طرح سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں