خوشا ب ( راجہ نورالہی عاطف سے )محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتو قیر محمدنعیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خالد عباس سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک، سی او ایم سی،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اورامن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔خوشاب کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ محرم الحرام کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانانے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت، صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تو قیر محمد نعیم نے اجلاس کے شرکاء سے کہاکہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی،معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوآرڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]