176

عمرکوٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ (02-07-2024)ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی بحالی

عمرکوٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ (02-07-2024)ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی بحالی، صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی سمیت ضلع کے تمام ماتمی جلوسوں کے گزرنے والے راستوں پر تمام انتظامات کو یقینی بنائیں، انہوں نے تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام اور رہنماؤں پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال سے بچا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، پاکستان آرمی چھوڑ کینٹ کے کیپٹن واجع بن راشد، پاکستان رینجرز سندھ کے ایس آر وسیم، چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی ، اسسٹنٹ کمشنر سامارو اور پتھورو سنجے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، ایکسی این حیسکو امتیاز احمد میمن، ایکسی این پبلک ھیلتھ انجنیرنگ عمرکوٹ صدام حسین مری، انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ای ڈی ایل ھریش چندر، سی ایم او میونسپل کمیٹی سید ساجد شاہ، ٹاؤن آفیسر فرحان لغاری، پی پی ایچ آئی عمرکوٹ کے انچارج اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے ضلع کے تمام منسلک عملداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ماتمی جلوسوں کے گزرنے والے راستوں کی صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس پر میڈیکل کیمپ لگائے جائے اور ضروری عملے کی موجودگی، ایمبولینسز اور ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع کے تمام شہروں میں ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کا مشترکہ دورہ کریں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں، انہوں نے حیسکو عملداروں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں اور تمام ماتمی جلوسوں کے گزرنے والے راستوں پر موجود گری ہوئی بجلی کی تاروں کو بحال کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تحصیلوں میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے شیعہ اور دیگر تمام منسلک رہنماؤں کے ساتھ اجلاس طلب کریں اور تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر کی اندرونی اور بیرونی سڑکوں پر واقع تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کے گزرنے کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ محروم الحرام کے دوران ضلع عمرکوٹ میں کل 900 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں