October 28, 2026

*سوشل ورکرزکےعالمی دن کے موقع پردکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی این جی اوز کےسوشل ورکرز کے اعزازمیں یونیورسٹی آف سرگودھا میں وحید انجم ایوارڈ تقریب اور ڈویژنل سوشل ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا*

IMG-20241209-WA0338

*سوشل ورکرزکےعالمی دن کے موقع پردکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی این جی اوز کےسوشل ورکرز کے اعزازمیں یونیورسٹی آف سرگودھا میں وحید انجم ایوارڈ تقریب اور ڈویژنل سوشل ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا*

*مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمر فاروق اور سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محمد حسین گوندل تھے*

سرگودھا (رانا نعمان گلزار کی رپورٹ)سوشل ورکرز کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ڈویژنل سوشل کنونشن اور وحید انجم ایوارڈ سرٹیفکیٹ کی تقریب یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمر فاروق اور سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محمد حسین گوندل تھے تقریب میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والی این جی اوز کے سوشل ورکرز کے علاوہ دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں ایوارڈ وسرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمر فاروق سابق ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر محمد حسین گوندل چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل اف این جی اوز سینیئر صحافی عبدالمنان چوہدری انچارج صنعت زار محمد یار گوندل سابق صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری. پروفیسر شہزاد خاور مشتاق ۔زین العابدین . میڈم زرقہ اظہر . محمد شفیق ڈوگر ۔مردان شاہ ۔ مریم مان حافظ فرمان اللہ اوردیگرمقررین کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہو سکتا۔
عبدالوحید انجم مرحوم نے اپنی زندگی انسانیت کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔غریب نادار بے سہارا لوگوں کے لیے دن رات کام کرنے والے سوشل ورکرز قوم کا اثاثہ ہیں۔ کنونشن میں طلبہ اور طالبات کے علاوہ ڈویژن سرگودھا کی این جی اوز کے نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی.. ڈویژن سرگودھا کی تمام این جی اوز کے نمائندوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل اف این جی اوز عبدالمنان چوہدری کو کامیاب سوشل ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔۔۔

.