خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب کی میڈم راضیہ غلام محمد نے کہا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن ہونا چاہیے تاکہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں نورپورتھل پریس کلب کے فاؤنڈر ممبرز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب صحافی بھائیوں کے ساتھ بھرپور کوآرڈینیشن رکھتا ہے۔ ضلع بھر کی صحافی برادری کا متحرک کردار بھی قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر میڈم راضیہ غلام محمد کو بتایا گیا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نورپورتھل پریس کلب شاندار روایات کا امین ادارہ ہے۔ مثبت اور تعمیری صحافت اس کاطرہء امتیاز ہے۔ انشاءاللہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب کے ساتھ حسب سابق بھرپور کوآرڈینیشن جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]