October 28, 2026

اسرائیلی فوج نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کوہ حرمون پر شامی مقام پر اپنی پوزیشن سنبھال لی ہیں

20241209_165410

اسرائیلی فوج نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کوہ حرمون پر شامی مقام پر اپنی پوزیشن سنبھال لی ہیں
یہ اطلاع اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دی ہے
اسرائیل نے شام کی سرحد پر بفر زون کو اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جسے اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے
سیکیورٹی سروسز کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج بفر زون کا انتظام ایک ایگزیکٹو باڈی کے طور پر کرے گی

ہرمون پر پوزیشن کو کنٹرول کرنے کی تجویز اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے پیش کی تھی اور اسے گزشتہ رات مجاھدین کے دمشق پر قبضے کے فوراً بعد نافذ کیا گیا تھا
ماؤنٹ ہرمون کی چوٹی اسرائیل، شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ہے
زیادہ تر پہاڑ ایک دوسرے ممالک کی سر زمین پر واقع ہیں اور صرف 70 ہزار مربع کلومیٹر اسرائیل کی طرف ہے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ کسی بھی دشمن قوت کو اسرائیل اور شام کی سرحد پر قائم نہیں ہونے دے گا
جبکہ جتنی دیر بشارالاسد کی گورنمنٹ رہی اس وقت تک اسرائیل نے نا تو کبھی ایسا سوچا اور نا ہی ایسے خدشات کا اظہار کیا تھا اب سوچنے کی بات ہے کہ اسد کی معزولی کے بعد اسرائیلی فوج نے شامی سرحد پر اپنی سیکورٹی کو اتنا مضبوط کیوں کیا ہے؟
کیا اسے بشارالاسد سے کوئی خطرہ نا تھا ؟ اسے ان مجاھدین سے ہی اتنا خطرہ ہے؟
یہ سوالات ان لوگوں سے ہیں جو کہتے تھے ان مجاھدین کے پیچھے اسرائیل ہے جو بشارالاسد کی گورنمنٹ ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کے برعکس دنیا نے دیکھا اور مانا بشارالاسد کی گورنمنٹ اسرائیل کیلئے ڈیفینس لائن تھی اور یہ ڈیفینس لائن ختم ہوتے ہی اسرائیل کو پیچس لگ گئے اور اب وہ اسرائیل پر بمباری کر رہا ہے

شامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دمشق کے وسط میں فضائی بمباری سے کئی عمارتوں میں بڑی آگ بھڑک اٹھی ان میں سے شامی دارالحکومت میں مائیگریشن سروس کی عمارت میں بھی آگ لگی ہے اور یہ حملے اسرائیلی فضائیہ نے کئے ہیں

اسرائیلی فوج نے جنوبی شامی قصبوں کے رہائشیوں کو وارننگ جاری کر دی ہے ان قصبوں میں شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں لڑائی اسرائیلی فوج کو کارروائی کرنے پر مجبور کر رہی ہے اسی لئے آپ اپنی حفاظت کے لئے اپنے گھروں میں رہیں اور اگلی اطلاع تک باہر نہ نکلیں
اسرائیلی ڈیفینس فورسز کی 210 ویں ڈویژن نے شام کے ساتھ شمالی سرحد کے ساتھ دفاعی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں

موجودہ حالات کے جائزے کے بعد اور گولان کی پہاڑیوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیاری کے طور پر آئی ڈی ایف کے زمینی اور فضائی دستوں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام دفاعی حکام کو ہوم فرنٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے

474 ویں بریگیڈ کے آئی ڈی ایف کے دستے سرحد کے ساتھ ساتھ کام کر رہے ہیں جو انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور اسرائیل کے رہائشیوں بالخصوص گولان کی پہاڑیوں کے دفاع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں
سرحد کے ساتھ انجینئرنگ رکاوٹ کو مضبوط بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں جسے نیو ایسٹ کہا جاتا ہے

474 ویں بریگیڈ کی دفاعی سرگرمی کی فوٹیج دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں https://bit.ly/49qSmHg

474 ویں بریگیڈ کی دفاعی سرگرمی کی تصاویر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں https://IDFANC.activetrail.biz/ANC74594369

نیو ایسٹ کی فوٹیج اسرائیل شام سرحد کے ساتھ دیکھنے کیلئے کلک کریں https://bit.ly/49oOjLD

اب امریکہ بھی عراق کی طرح شام میں ایٹمی اور خطرناک ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر اسرائیل کو شام میں کاروائیوں پر لگائے گا اور اپنا اسلحہ بیچ کر پیسے کمائے گا
پورا شام فتح ہو چکا اب دعا ہے اللہ تعالی تمام فاتح مجاھد تنظیموں کو متحد رکھے اور مشترکہ اقتدار پر وہ سب راضی رہیں خدانخوستہ اگر ایسا نا ہوا تو شامی عوام پھر سے خانہ جنگی کی طرف چلی جائے گی

تحریر غنی محمود قصوری
#قصوریات