رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک اور اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار ترکیو کی خصوصی ہدایات پر مختیارکار سامارو محمد آصف کالرو کی جانب سے 9 دسمبر کو
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک اور اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار ترکیو کی خصوصی ہدایات پر مختیارکار سامارو محمد آصف کالرو کی جانب سے 9 دسمبر کو کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس سامارو سے پریس کلب سامارو تک ایک بڑی واک ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ریلی میں مختیارکار سامارو آصف کالرو، تعلیم کے شعبے کے افسران، ٹاؤن کمیٹی سامارو کے عملے، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ، مختلف اسکولوں کے طلبہ، نوجوانوں اور سماجی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مختیارکار سامارو آصف کالرو نے کہا کہ ہر سال 9 دسمبر کو کرپشن کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عوام میں رشوت ستانی کے حوالے سے شعور پیدا کیا جا سکے اور رشوت کو روکا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہمارا ملک رشوت ستانی سے پاک ہو اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ رشوت ایک بیماری ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، اس موقع پر ریلی سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے نعرے بھی لگائے گئے۔