October 28, 2026

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ عمرکوٹ ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے 9 دسمبر کو کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، اس موقع

IMG-20241209-WA0236

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
عمرکوٹ ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے 9 دسمبر کو کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد داہری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، مختیارکار عمرکوٹ اظہر علی چاچڑ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمرکوٹ عمران احمد بودلو، محکمہ تعلیم کے افسران، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے عملے، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے لیکھو مل بجیر، راشد آریسر، اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ عمرکوٹ کے ہیرا لال بجیر، محکمہ اطلاعات کے محبت سومرو اور مہینل بھٹی سمیت مختلف اسکولوں کے طلباء، نوجوانوں، سماجی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو نے کہا کہ ہر سال 9 دسمبر کو کرپشن کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عوام میں رشوت کے خلاف شعور بیدار کیا جا سکے اور رشوت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہمارا ملک رشوت سے پاک ہونا چاہیے اور اس کے لیے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ کرپشن ایک بیماری ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مختیارکار عمرکوٹ اظہر علی چاچڑ نے کہا کہ رشوت ایک مہلک مرض ہے جس نے دنیا کے کئی ممالک کو متاثر کیا ہے، رشوت خوری جمہوری اداروں کو کمزور اور غیر مستحکم کرتی ہے اور معاشی ترقی کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن ذاتی مفادات کے لیے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نام ہے اور اس کا خاتمہ کرنے کے لیے سب کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمرکوٹ عمران احمد بودلو نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے یہ پیغام عام کرنا ضروری ہے کہ رشوت ایک بیماری ہے جس کا علاج ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ رشوت خوری ہے اور سماجی انصاف کی کمی کے باعث غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جہاں عام شہری کرپشن کے خلاف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔