October 29, 2026

چیچہ وطنی سے *تھانہ کسووال کی حدود اڈا اقبال نگر بوریوالا روڈ پر قبضہ مافیا سرگرم* تفصیلات کے مطابق

20241204_202422

چیچہ وطنی سے
*تھانہ کسووال کی حدود اڈا اقبال نگر بوریوالا روڈ پر قبضہ مافیا سرگرم*

تفصیلات کے مطابق
تھانہ کسووال کی حدود اڈا اقبال نگر بورا روڈ پر غلام رسول مغل کی جگہ پر گزشتہ رات گئے قبضہ مافیا کا ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش 15 پر کال کرنے پر تھانہ کسووال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کے ساتھ ساتھ مدعی فیملی کے دو بندوں کو بھی ساتھ لے گئے اور حوالات میں بند کر دیا 15 پر کال کرنے کا مقصد یہ تھا کہ قبضہ مافیا کا قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنانا اور کسی طرح کی لڑائی جھگڑا نہ ہو لیکن تھانہ کسووال پولیس نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوۓ 7/51 کا پرچہ دے دیا جس کا اس کیس کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھانہ کسووال میں جھوٹی ایف آئی آر دینا روز کا معمول بن چکا ہے اسی لئے لوگ تھانہ کسووال میں اپنی کمپلین درج کروانے سے ڈرتے ہیں کیوں کہ ملزم سے زیادہ مدعی کو ذلیل کیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے رات گئے قبضہ مافیا نے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔