October 29, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ ضلع خوشاب کے عہدیداران کی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این خوشاب سابق ایم پی

IMG-20241208-WA0099

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ ضلع خوشاب کے عہدیداران کی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این خوشاب سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ علماےء کرام ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ علماء اور مشائخ کو مزید فعال کیا جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔اس موقع پر علماء مشائخ ونگ ضلع خوشاب کے صدر صاحبزادہ قاری محمد صدیق ضیاء ،جنرل سیکرٹری راناخداداد شاکر اور دیگر عہدیداران وممبران اور مسلم لیگی ورکرز کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔