اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے کہا کہ محنتی،قابل اور فرض شناس افسران کسی بھی ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی فلاح کے لیے خوش اسلوبی سے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے کہا کہ محنتی،قابل اور فرض شناس افسران کسی بھی ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی فلاح کے لیے خوش اسلوبی سے کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عام لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ذمہ داریوں کی احسن انداز سے بجا آوری ہر سرکاری ملازم کا مطمع نظر ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز/پرائس مجسٹریٹ خالد جاوید بھٹی کو نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور کیش پرائز دیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی عوام کی سہولت اورآسانی سے مشروط ہے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے لوگوں کا اعتماد گورنمنٹ کے اداروں پر بڑھے گا اور لوگوں کے حقیقی مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلا خوف سرکاری ذمہ داریاں ادا کریں اور کسی پریشر کو خاطر میں نہ لائیں، اس سلسلہ میں تمام افسران لوگوں کے ریلیف کو اولین اہمیت دیں۔