October 29, 2026

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انقلابی معاشی ویژن، پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

20241204_202422

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انقلابی معاشی ویژن،
پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

میڈیم لیول بزنس کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کیلئے جامع پلان طلب کرلیا
بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائیگا،

”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“ کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ

بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق

قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3 ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائیگا،
”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم” کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا

پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دیکر روزگار کے مواقع بڑھائینگے: مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سمال اینڈ میڈیم بزنس کے فروغ کیلئے تجاویز پر غور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

میڈیم کاروبار کیلئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“ پر اتفاقِ کیا گیا-

بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا ”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“ کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز پر غور کیا گیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے- تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا- بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا- منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا- قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3 ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا-

”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم” کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا –

کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10 ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا –

نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا لون مل سکے گا-

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بزنس کارڈ اور ”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“ سے متعلق امور اور تجاویز پر غور کیا گیا-

وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے-
٭٭٭٭