October 29, 2026

سکھر۔ڈسٹر کٹ رپوٹر ۔ اشفاق۔کھوسو۔۔۔۔دعا آن لاین نیوز۔۔۔۔۔ رضا زنگیجو کی رسم سوئم روہڑی میں ادا کردی گئ اس موقع پر عزیز و اقارب کے علاوہ علاقہ مکین سول سوسائٹی سوشل ورکرز ودیگر نے

20241207_153837

سکھر۔ڈسٹر کٹ
رپوٹر ۔
اشفاق۔کھوسو۔۔۔۔دعا آن لاین نیوز۔۔۔۔۔
رضا زنگیجو کی رسم سوئم روہڑی میں ادا کردی گئ اس موقع پر عزیز و اقارب کے علاوہ علاقہ مکین سول سوسائٹی سوشل ورکرز ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی قران خوانی کے بعد رضا زنگیجو کے لیۓ خصوصی دعائے مغفرت کرائی گئی قل خوانی کے بعد ورثہ نے رضا زنگیجو کو پولیس مقابلے میں مارے جانے پر ایک بار پھر پر امن احتجاج کیا۔
ورثانے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے ہمارے بیٹے کو بے قصور مارا بے، پولیس نے اسے گرفتار کرکے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا ہے۔ورثا نے اس موقع پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائ کا مطالبہ کیا ہے وڈیو بیان میں انہوں ملوث پولیس افسران اہلکاروں کے نام واضح کیۓ ہیں انکا کہنا تھا کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو کوئ حق نہیں ہے قتل کرنے کا اگر وہ مجرم تھا تو اسے عدالت میں پیش کرتے اسکی بہن زینب کو ایک دن تک لا پتا رکھا گیا اگر وہ مجرم تھا تو پولیس افسران ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا کے اگر ہمارا بیٹا ملوث پایا گیا تو ہم خد ان سے معافی مانگے گے یہ کوئ سندھ میں اس طرح کا پہلا واقع پیش نہیں آیا پولیس آۓ روز ایسے جھوٹے مقابلے دکھا کر بالا افسران سے داد لیتی رہتی ہے انہون نے وزیراعلی سندھ انصاف کا مطالبہ کیا ہے

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے تمام تر معاملے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوۓ کہا کے یہ سب کچھ انکی ڈرامے بازی ہے ہر مجرم کے ورثہ اپنے بچے کو بے قصور کہتے ہیں ہمارے پاس اسکے کرمنل ریکارڈ موجود ہیں