October 29, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ…(. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ۔صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو میاں چنوں کے سینئر نامور صحافی رضا جعفری ایڈووکیٹ، ندیم اختر،

IMG-20241207-WA0357

ٹوبہ ٹیک سنگھ…(. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ۔صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو میاں چنوں کے سینئر نامور صحافی رضا جعفری ایڈووکیٹ، ندیم اختر، مظفر حسین قادری لک سے ملاقات کررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
ہمیشہ حقائق لکھنے اور جرات مندانہ صحافت کو فروغ دیا، غریب، بے سہارااورانصاف کے متلاشی افراد کی آواز اپنے قلم کی طاقت سے غریب کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا، ہمیشہ حق اور سچ کو لکھنے کی روایت کو برقرار رکھا ،اپنی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریاں ادا کیں،ان خیالات کا اظہار میاں چنوں کے سینئر نامور صحافی رضا جعفری ایڈووکیٹ، ندیم اختر، مظفر حسین قادری لک نے صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری عمران ندیم سدھوسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری عمران ندیم سدھو نے کہا کہ عوام کی توقعات پر کبھی سودا بازی نہ کی حقائق لکھنے پرجیل کی صعوبیں برداشت کرنا پڑیں،جب تک صحافی متحد نہیں ہوں گے،ان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،متحد نہ ہونا ہی صحافیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوتے ہوئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریضہ سرانجام دینا چاہیے،زرد صحافت کا خاتمہ بھی ان کی اولین ترجیح ہے،بیوروکریسی کبھی نہیں چاہتی کہ صحافی متحد ہو مگر ان کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہونا پڑے گا اور جب تک یہ متحد نہیں ہوں گے ان کے مسائل جوں کے توں رہیں گے،حکمران بھی یہی چاہتے ہیں کہ یہ طبقہ آپس میں دست و گریبان رہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال رائے عبد الشکور تبدیل ،ر انا کاشف نثار نئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات ہوگئے، اور ڈاکٹر شباب عالم کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ تقرریاں اور تبادلے سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں،مگر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کی طرف سے ملنے والا پیار اورتعیناتی کا عرصہ ہمیشہ یاد رہیگا۔